سنسنی خیز فلم ”نرو “کا کیلئے شائقین کا انتظار ختم‘ ٹریلر ریلیز‘ فلم 27 جولائی کو پردہ سیمیں کی زینت بنے گی

بدھ 22 جون 2016 13:47

سنسنی خیز فلم ”نرو “کا کیلئے شائقین کا انتظار ختم‘ ٹریلر ریلیز‘ فلم 27 جولائی کو پردہ سیمیں کی زینت بنے گی

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جون ۔2016ء) ہالی ووڈ کی مسٹری تھرلر مووی نرو کا دلچسپ ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ فلم ستائیس جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائیگی۔

(جاری ہے)

ہالی ووڈ مووی نرو کی کہانی ایک کالج گرل کے گرد گھومتی ہے جو آن لائن رئیلیٹی ویڈیو گیم نرو کا حصہ بن جاتی ہے، جبکہ اس گیم میں اس کا ایک ساتھی پلئیر بھی ہوتا ہے۔ فلم میں دونوں کو عجیب و غریب ٹاسکس ملتے ہیں اور کوئی ان پر کڑی نگاہ بھی رکھتا ہے۔دونوں کی زندگی خطرے میں آجاتی ہے، جبکہ ہر حال میں جیتنا ہی لازمی قرار ہوجاتا ہے۔ دونوں کیسے نکل سکیں گے اس خطرناک آن لائن گیمنگ کی دنیا سے باہر؟ اس راز پر سے پردہ فلم کی ریلیز کے بعد اٹھے گا

وقت اشاعت : 22/06/2016 - 13:47:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :