بالی وڈ اداکار جمی شرگل کے خلاف فتوی دے دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 جون 2016 16:12

بالی وڈ اداکار جمی شرگل کے خلاف فتوی دے دیا گیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جون 2016ء) : بالی وڈ اداکار جمی شرگل کے خلاف فتویٰ جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمی شیرگل کے خلاف فتویٰ سیاسی ڈرامے ”شورغل“ کی وجہ سے جاری کیا گیا ہے۔ مذکورہ ڈرامے پر بھارتی ریاست اترپردیش کے متعدد شہروں مظفر نگر، کانپور، غازی آباد اور لکھنؤ میں پابندی عائد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

شورغل ایک سیاسی ڈرامہ ہے جس میں مظفر نگر میں 2003 میں ہونے والے تنازعات اور فسادات کے واقعات کو عکسبند کیا گیا ہے۔

فتویٰ جمی شیرگل اور اس ڈرامے کو بنانے والوں پر کھمن پیر بابا کمیٹی کی جانب سے جاری کیا گیا۔ فتوے میں کہا گیا کہ ایک معمولی اداکار جمی شیرگل نے اس ڈرامے میں ڈائیلاگز اور اس میں مناظر کی عکسبندی سے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔ فتوے میں مزید کہا گیا کہ جمی کو اتر پردیش میں شوٹنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی ساتھ ہی جمی شیرگل کی فلموں میں نمائش پر بھی اتر پردیش میں پابندی عائد کر دی جائے گی۔

وقت اشاعت : 23/06/2016 - 16:12:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :