انیل کپور کا پاکستانی ٹی وی شوز اورفلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار

اتوار 26 جون 2016 15:47

انیل کپور کا پاکستانی ٹی وی شوز اورفلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار

میڈرڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جون ۔2016ء) بھارتی اداکار انیل کپور نے پاکستانی ٹی وی شوز اورفلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہارکیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات انہوں نے آئیفا ایوارڈ گرین کارپٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ؤے کہی ۔

(جاری ہے)

انیل کپورنے بتایا کہ محبت تقسیم کرنے سے بڑھتی ہیں اور اس سے کوئی بھی انڈسٹری پھیل سکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کہ وہ پاکستانی ٹی وی شوز اورفلموں میں کام کیلئے تیارہیں۔واضح رہے کہ اداکارکو آئیفا ایوارڈشومیں بہتریں معاون اداکار کے کیٹگری میں ایوارڈ دیا گیاہے۔

وقت اشاعت : 26/06/2016 - 15:47:01