ورون دھون کا نئی فلم کی پروموشنک ے دوران حیرت انگیز رقص،شرکاء نے خوب داد دی

اتوار 26 جون 2016 17:01

ورون دھون کا نئی فلم کی پروموشنک ے دوران حیرت انگیز رقص،شرکاء نے خوب داد دی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جون۔2016ء) بالی وڈ اداکار ورون دھون نے ناگپور میں اپنی نئی فلم کی پروموشن کے دوران حیرت انگیز رقص کر کے شرکاء پر سحر کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکار ورون دھون کی نئی فلم ڈیشوم کی عکسبندی مکمل ہوچکی ہے، جس کے بعد وہ دیگر کاسٹ اداکار جان ابراہام اور اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے ہمراہ فلم کی تشہیری مہم میں زور و شور سے مشغول ہیں۔

اداکار نے حال میں ٹیم کے ہمراہ فلم کی تشہیر ناگپور میں کی ہے،جس میں فلم کے ایک گانے پر اداکار نے حیرت انگیز رقص کر کے شرکاء پر سحر کیا،اداکار نے مہم کے دوران بنائی گئی ایک وڈیو بھی ٹوئٹر پر مداحوں سے شئیر کی، فلم کی ہدایات روہت شیٹھی نے دی ہے ،فلم 29 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 26/06/2016 - 17:01:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :