پریانکا کے پاس اب بالی ووڈ کیلئے کام کیلئے وقت نہیں

شائقین مجھے ہمیشہ یاد رکھیں گے ،دنیا کے کسی کونے بھی جاؤں بھارتی اداکارہ رہوں گی ،پریانکا

ہفتہ 2 جولائی 2016 14:14

پریانکا کے پاس اب بالی ووڈ کیلئے کام کیلئے وقت نہیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جولائی۔2016ء) امریکی ٹی وی شو 'کوائنٹیکو' اور ہولی وڈ ڈیبیو فلم 'بے واچ' میں مصروف اداکارہ پریانکا چوپڑہ کے پاس اب بولی وڈ فلموں کے لیے وقت نہیں ہے تاہم اداکارہ اس بات سے قطعی پریشان نہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پریانکا کا کہنا ہے کہ بہت سے ایسے اداکار اور اداکارائیں بھی ہیں، جو 2 یا 3 سال تک فلمیں نہیں کرتے اور میرا نہیں خیال کہ اگر شائقین مجھے بولی وڈ فلموں میں نہیں دیکھیں گے تو وہ مجھے بھول جائیں گے، میں اس حوالے سے تحفظات کا شکار نہیں ہوں۔

اب انٹرٹینمنٹ کا شعبہ بہت وسیع ہوچکا ہے اور میں چاہے دنیا میں کہیں بھی چلی جاوٴں میں سب سے پہلے ایک ہندوستانی اداکارہ ہوں،اس سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ فی الحال پریانکا کے ایجنڈے پر کوئی بولی وڈ فلم نہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا، اگر مجھے کوئی اچھا پراجیکٹ ملا اور میرے پاس وقت ہوا تو میں (ہندی) فلم کروں گی، میں اْس وقت تک فلمیں کروں گی، جب تک لوگ مجھے پسند کریں گے اور جب لوگ مجھے نہیں دیکھنا چاہیں گے تو مجھے معلوم ہوجائے گا،پریانکا کی ہولی وڈ ڈیبیو فلم ’بے واچ‘ میں ان کے ہمراہ ہولی وڈ اداکار ڈیوین جانسن (دی راک) اہم کردار ادا کرتے نظر آئینگے جو اگلے سال سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 02/07/2016 - 14:14:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :