کمل ہاسن کی بیٹی کا فلمی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ

جمعہ 13 جون 2008 12:22

ممبئی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین13جون2008 ) بھارتی فلموں کے اداکار کمل ہاسن کی بیٹی شروتی ہاسن فلمی دنیا میں قدم رکھنے جا رہی ہیں تاہم شروتی کے اس فیصلے پر ان کے والد کمل ہاسن خوش نظر نہیں آ رہے۔ شروتی اپنی پہلی فلم میں عامر خان کے مقابل کام کریں گی۔

(جاری ہے)

اس فلم کی تمام تر شوٹنگ ساؤتھ افریقہ میں ہوگی ،اس فلم کی دیگر کاسٹ میں متھن چکروتی اور سنجے دت شامل ہیں ۔شروتی کا کہنا ہے کہ اس نے اسکرپٹ پڑھنے کے بعد فلم میں کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کی اور فلم کی آفر قبول کرنے سے قبل اس نے اپنے والد کمل ہاسن سے مشورہ بھی کیا تھا-

وقت اشاعت : 13/06/2008 - 12:22:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :