اللہ کرے ہماری قوم عبدالستار ایدھی کے انداز کو اپنالے : عمر شریف

ہفتہ 9 جولائی 2016 19:08

اللہ کرے ہماری قوم عبدالستار ایدھی کے انداز کو اپنالے : عمر شریف

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9 جولائی- 2016ء) اداکار عمر شریف نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی کے ساتھ میری بہت ملاقاتیں رہی ہیں یہ ایک آدمی کی موت نہیں ہے یہ ایک انسان کی موت ہے آدمی ہر جگہ مل جاتے ہیں لیکن انسان بہت کم ملتے ہیں۔

(جاری ہے)

اللہ کرے کہ ہماری قوم ایسی ہو جائے کہ عبدالستار ایدھی کے انداز کو اپنالے۔ وہ سب کیلئے ایک مخلص انسان تھے وہ ان لاشوں کو بھی خود اپنے ہاتھوں سے اتھا لیتے تھے جنہیں ان کے پیارے بھی ہاتھ لگانے سے ڈرتے تھے، وہ پاکستان کا وہ چہرہ ہیں جن کو عالمی سطح پر دکھایا جا سکتا ہے کہ ہمارے ہاں ایسے انسان بھی موجود ہیں۔۔

وقت اشاعت : 09/07/2016 - 19:08:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :