پاکستانی فلم ’’ بدل ‘‘ 22 جولائی سے پاکستانی سینماؤں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

پیر 18 جولائی 2016 20:19

پاکستانی فلم ’’ بدل ‘‘ 22 جولائی سے پاکستانی سینماؤں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) دہشت گردی کے خلاف بننے والی پہلی پاکستانی فلم ’’ بدل ‘‘ 22 جولائی سے پاکستانی سینماؤں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ یہ فلم سوات کی سورش پر مبنی ہے فردوس جمال، جمال شاہ، ایوب کھوسو اس فلم کے مرکزی کردار ہیں۔ فردوس جمال نے فضل اﷲ کا کردار جبکہ ایوب کھوسو نے صوفی محمد کا کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس فلم میں پاک فوج کے کارناموں اور ان کے ساتھ تعاون کو نمایاں طور پر دکھایا گیا ہے۔ فلم کا مرکزی گانا پشتو کے شاعر درویش درانی کی شاعری ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فلم کے مرکزی اداکار و فلم ساز جمال شاہ نے کہا کہ یہ فلم ملک کے شمالی علاقوں میں 4 دہائیوں سے جاری دہشت گردی کے خلاف ایک موثر فلم ہے جس میں آج کے نوجوانوں کے لئے مثبت پیغام جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے مشکل حالات میں یہ فلم بنائی گئی ہے اور سوات کے علاقے میں ہی فلمائی گئی ہے۔

وقت اشاعت : 18/07/2016 - 20:19:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :