بھارتی فلموں کی نمائش پر واضح حکمت عملی بنائی جائے، مصطفی قریشی

بدھ 20 جولائی 2016 13:44

بھارتی فلموں کی نمائش پر واضح حکمت عملی بنائی جائے، مصطفی قریشی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جولائی ۔2016ء) سینیئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کے بارہا احتجاج کے باوجود حکومت نے بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کے سلسلے کوئی ایکشن نہیں لیا اور نہ ہی کسی واضح پالیسی کا اعلان کیاہے۔

(جاری ہے)

بد قسمتی سے ایک عرصہ گزرنے کے باوجود کلچرل پالیسی نہیں بنائی جس کی وجہ سے پاکستان کی فلمی صنعت کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑرہا ہے، احتجاج کے باوجود بھارتی فلموں کو سپورٹ کیا جا رہا ہے جب کہ سنیما مالکان بھی پاکستانی فلمی صنعت کو نقصان پہنچانے میں برابر کے شریک ہیں۔اگر حکومت نے بھارتی فلموں کی نمائش پرکوئی واضح حکمت عملی نہ بنائی تو پھر فلمی صنعت بھر پور احتجاج پر مجبور ہوجائے گی۔۔

وقت اشاعت : 20/07/2016 - 13:44:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :