اس وقت شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،دپیکا پڈوکون

جمعرات 21 جولائی 2016 13:37

اس وقت شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،دپیکا پڈوکون

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جولائی ۔2016ء) بالی ووڈ معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ نہ تو میری منگنی ہوئی ہے اور نہ ہی میری شادی ہوئی ہے،میرا اس وقت شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے بارے میں افواہیں گردش کررہی تھیں کہ دونوں اداکاروں کے اہلخانہ نے ایک دوسرے سے ملاقات کی ہے اور دونوں کی خاموشی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گھر میں منگنی بھی ہوچکی ہے،تاہم دپیکا پڈوکون نے ان تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔

یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون نے ہندوستانی ڈیزائنر منیش ملہوترا کے لیے ریمپ پر پاکستانی اداکار فواد خان کے ہمراہ واک کی،اس فیشن شو کے دوران دپیکا عروسی لباس پہنے نظر آئیں۔ اس فیشن شو کے بعد دپیکا پڈوکون سے رنویر سنگھ سے منگنی کے متعلق سوال کیا گیا جس پر دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ ’اس بات کی وضاحت کا یہ سب سے اچھا موقع ہے،نہ تو میری منگنی ہوئی ہے،نہ ہی میری شادی ہوئی ہے اورمیرا اس وقت شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

وقت اشاعت : 21/07/2016 - 13:37:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :