اکیڈمی ایوارڈ یافتہ فلم’بین ہر‘کاری میک تیار

بدھ 27 جولائی 2016 13:32

اکیڈمی ایوارڈ یافتہ فلم’بین ہر‘کاری میک تیار
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء)ایوارڈ یافتہ ایکشن تھرلرفلم ”بین ہر“کاری میک تیارکرلیا گیا۔1959 میں بنائی گئی ’بین ہر‘ 1880 میں اسی نام سے لکھے گئے ناول سے ماخوذ ہے جس میں 26ویں صدی عیسوی میں بیت المقدس کے امیرکبیر شہزادے اور تاجربین ہر کی زندگی کے بارے میں بتایا گیاہے۔

(جاری ہے)

’بین ہر‘ کے ری میک کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں صرف چہرے تبدیل کئے گئے ہیں، فلم کے مناظر اور ہدایت کاری کو پوری طرح سے کاپی کیاگیاہے، ری میک میں مرکزی کردارجیک ہوسٹن اداکررہے ہیں۔فلم’بین ہر‘19اگست کو امریکا میں نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے۔

وقت اشاعت : 27/07/2016 - 13:32:56