کترینہ کیف کے ساتھ میرا موازنہ درست نہیں، اداکارہ جیکولین فرنینڈس

پیر 1 اگست 2016 14:54

کترینہ کیف کے ساتھ میرا موازنہ درست نہیں، اداکارہ جیکولین فرنینڈس
ممبئی۔ یکم اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اگست۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا ہے کہ کترینہ کیف کے ساتھ ان کا موازنہ درست نہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جیکولین نے کترینہ کیف کے ساتھ ان کا موازنہ کرنے کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور کترینہ کیف دونوں الگ شخصیات ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کترینہ کے ساتھ موازنہ نہیں کرنا چاہئے۔ اداکارہ نے کہا کہ کترینہ کیف فلم انڈسٹری میں پہلے آئیں ہیں اور انہوں نے اپنی ایک پہچان بنائی ہے اور وہ ایک مثال ہیں‘ اداکارہ نے کہا کہ اگر کترینہ کیف باہر سے آکر یہ کرسکتیں ہیں تو میں بھی کرسکتی ہوں ‘ واضح رہے کہ اداکارہ کی حال ہی ریلیز ہونے والی فلم ”ڈیشوم“ نے تین دنوں میں 37کروڑ روپے کا بزنس حاصل کیا ہے۔

وقت اشاعت : 01/08/2016 - 14:54:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :