محمود الحسن گیلانی ایڈوکیٹ و دیگر کا اداکارہ شمیم آراء کے انتقال پر افسوس کا اظہار

ہفتہ 6 اگست 2016 15:24

محمود الحسن گیلانی ایڈوکیٹ و دیگر کا اداکارہ شمیم آراء کے انتقال پر افسوس کا اظہار
لاہور۔6 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اگست۔2016ء) علمی ،ادبی و ثقافتی روایات کی حامل تنظیم ہیومن جسٹس فرنٹ کے چےئرمین سید محمود الحسن گیلانی ایڈوکیٹ، رائٹر علامہ عبد الستار عاصم، عالمی سیاح مقصود چغتائی، عامر رحمان محمود اور حکیم عزیزالرحمان جگرانوی نے اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں ماضی کی معروف اداکارہ ،ہدایتکار ہ اور فلمساز شمیم آراء کے انتقال پر افسوس اور دلی صدمے کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرحومہ نے لاکھوں میں ایک ،سالگرہ ،سہیلی ،نائلہ اور دیگر کئی فلموں میں یادگار رول ادا کئے جو نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہیں، انہوں نے ماضی کے تمام مقبول اداکاروں سنتوش کمار ، محمد علی، وحید مراد، اعجاز، مصطفی قریشی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے اور قیام پاکستان کے بعد فلم انڈسٹری کو بلندیوں تک پہنچا یا،اللہ تعالیٰ اُن کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائے۔ آمین
وقت اشاعت : 06/08/2016 - 15:24:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :