بھارت میں تین روزہ لیکمی فیشن ویک ونٹر فیسٹیول 2016ء اختتام پذیر

ہفتہ 27 اگست 2016 14:12

بھارت میں تین روزہ لیکمی فیشن ویک ونٹر فیسٹیول 2016ء اختتام پذیر
ممبئی ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست۔2016ء) بھارت میں تین روزہ لیکمی فیشن ویک ونٹر فیسٹیول 2016ء اختتام پذیر ہو گیا جس کے آخری روز بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے ریمپ پر جلوے بکھیرے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جیکولین فرنینڈس نے ریمپ پر واک کر کے دہلی کے معروف ڈیزائنر راجیش پرتاب سنگھ کے ملبوسات کی نمائش کی جنہیں بے حد پسند کیا گیا۔ اداکارہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ راجیش پرتاب سنگھ کے ملبوسات کی بہت بڑی مداح ہیں اور انہیں ڈیزائنر کیلئے ریمپ پر واک کرنا بہت اچھا لگا۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ فیشن ویک میں شمولیت قابل فخر ہے۔راجیش پرتاب سنگھ نے اپنے تیار کردہ نئے ملبوسات کو ”دی پنجابی سوٹ“ کا نام دیا ہے۔

وقت اشاعت : 27/08/2016 - 14:12:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :