کترینہ کی فلم ’بار بار دیکھو‘ کی انوکھی پروموشن

جمعرات 1 ستمبر 2016 13:20

کترینہ کی فلم ’بار بار دیکھو‘ کی انوکھی پروموشن
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم ستمبر۔2016ء)کترینہ کیف آج کل اپنی فلم ’بار بار دیکھو‘ کی پرمووشن میں مصروف ہیں اور اس کے لیے وہ اور سدھارتھ ملہوترا انٹرنیٹ پر مختلف ویڈیوز اور تصاویر جاری کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں کترینہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ اسنیپ چیٹ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ ’بلی‘ بن کر فلم کا گانا ’کالا چشمہ‘ گاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔یہ کترینہ کی اسنیپ چیٹ پر پہلی ویڈیو ہے۔ دیگر اداکاراوٴں کے برعکس وہ سوشل میڈیا سائٹس کم ہی استعمال کرتی ہیں۔فلم ’بار بار دیکھو‘ کرن جوہر، فرحان اختر اور ریتیش سدھوانی کی مشترکہ پروڈکشن ہے جبکہ اس کے ہدایت کار نتھیا مہرا ہیں۔

وقت اشاعت : 01/09/2016 - 13:20:34

Rlated Stars :