حمیر اارشد نے پانچ سالہ بیٹے کی شوہرسے بازیابی کیلئے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کر دی

جمعرات 1 ستمبر 2016 17:49

حمیر اارشد نے پانچ سالہ بیٹے کی شوہرسے بازیابی کیلئے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کر دی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم ستمبر ۔2016ء) معروف گلوکارہ حمیر اارشد نے اپنے پانچ سالہ بیٹے کی سابق شوہرسے بازیابی کیلئے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کر دی،عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے احمد بٹ کو بچے سمیت (آج) جمعہ کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

گلوکارہ حمیرا ارشد کی طرف سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ احمد بٹ نے پانچ سالہ بیٹے علی متقیم کو زبردستی اپنے پاس رکھاہواہے ۔ بچے کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی ۔ عدالت بچے کو بازیاب کراکے تحویل میں دے ۔ ایڈیشنل سیشن جج غلام عباس سیال نے احمد بٹ کوبچے سمیت( آج) جمعہ کے روز عدالت طلب کرلیا ۔

وقت اشاعت : 01/09/2016 - 17:49:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :