عالیہ بھٹ کو کشمیری لڑکیوں کے بینڈ پرفلم میں کام کی پیشکش

ہفتہ 3 ستمبر 2016 14:36

عالیہ بھٹ کو کشمیری لڑکیوں کے بینڈ پرفلم میں کام کی پیشکش
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 ستمبر۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ جو ہائی وے ، اسٹوڈنٹس آف دی ائیر اور اڑتا پنجاب جیسی فلموں میں شاندار پرفارمنس دے چکی ہیں کو کشمیری لڑکیوں کے بینڈ (Pragaash) پراگاش پربنائی جانیوالی فلم میں مرکزی کردار نبھانے کے لیے رابطہ کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق فلم کی ہدایات راجیشری اجوہا دیں گے جو سرینگر میں قائم اس بینڈ پر تحقیق کے بعد کہانی تحریر کرچکے ہیں ذرائع کا کہناہے کہ عالیہ بھٹ اس فلم جس کا ابھی نام نہیں رکھاگیا ہے میں نہ صرف مرکزی کردار نبھائیں گی بلکہ انھیں گانے کا موقع بھی ملے گا، تاہم عالیہ بھٹ جو ان دنوں ورون دھون کے ساتھ فلم بدریناتھ کی دلہنیاکی شوٹنگ میں مصروف ہیں کی طرف سے ابھی رضامندی کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 03/09/2016 - 14:36:48

Rlated Stars :