بھارتی اداکار اوم پوری نے فہد مصطفی کو بالی ووڈ کے خانز کے لئے خطرہ قرار دیدیا

فہد مصطفی بہترین صلاحیتوں کا مالک ہے ،اس نوجوان میں بڑا ٹیلنٹ ہے ‘ انٹرویو

جمعرات 15 ستمبر 2016 14:17

بھارتی اداکار اوم پوری نے فہد مصطفی کو بالی ووڈ کے خانز کے لئے خطرہ قرار دیدیا
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 ستمبر۔2016ء) بھارتی اداکار اوم پوری نے کہا ہے کہ اداکار فہد مصطفی بالی ووڈ کے خانز کے لئے خطرہ ہے ، میری دعا ہے کہ پاکستان میں امن ، محبت اور بھائی چارے کی فضاء قائم ہو اور دنیا رشک کی نگاہ سے پاکستان کو دیکھے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلم ” ایکٹر ان لاء “ کے دوران میں نے فہد مصطفی کی بہترین صلاحیتوں کو بڑی باریک بینی سے جانچا ہے اور مجھے احساس ہوا ہے کہ اس نوجوان میں بڑا ٹیلنٹ ہے اور خدشہ ہے کہ آنے والے وقتوں میں یہ بالی ووڈ کے تینوں خانز سلمان خان ، عامر خان اور شاہ رخ خان کے لئے خطرہ ثابت ہو گا ۔

اوم پوری نے کہا کہ بھارت واپس جا کر یہ بتاؤں گا کہ وہ آرہا ہے مگر ساتھ یہ بھی بتا دوں گا کہ وہ شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ پاکستان میں امن ، محبت اور بھائی چارے کی فضاء قائم ہو اور دنیا رشک کی نگاہ سے پاکستان کو دیکھے ۔
وقت اشاعت : 15/09/2016 - 14:17:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :