فلم ”زندگی کتنی حسین ہے“ نے ریلیز کے پہلے ہی روز شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی

جمعرات 15 ستمبر 2016 22:46

فلم ”زندگی کتنی حسین ہے“ نے ریلیز کے پہلے ہی روز شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) نجی ٹی وی چینلز کے بینر تلے ریلیز ہونے والی فلم ”زندگی کتنی حسین ہے“ نے ریلیز کے پہلے ہی روز شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔ فلم دیکھنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔

(جاری ہے)

جذبات اور فیملی سسٹم پر مبنی فلم نے لوگوں کو نہ صرف متاثر کیا بلکہ اسے بہترین فلم بھی قرار دیدیا۔ سجل علی اور فیروز خان کی نئی جوڑی کو بھی پسند کیا جارہا ہے۔ شائقین کے مطابق فلم کی میکنگ بھی قابل دید ہے اور کہانی بھی اچھی ہے۔ فلم کی ہاؤس فل نمائش جاری ہے۔

وقت اشاعت : 15/09/2016 - 22:46:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :