ماڈل ایان علی نے اضافی دستاویزات جمع کرانے کی اجازت حاصل کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

پیر 19 ستمبر 2016 18:37

ماڈل ایان علی نے اضافی دستاویزات جمع کرانے کی اجازت حاصل کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19ستمبر ۔2016ء) کرنسی سمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی نے اضافی دستاویزات جمع کرانے کی اجازت حاصل کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق چوہدری اختر علی ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کے توسط سے درخواست دائر کی ہے،جس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ عارف خان، ایس ایچ او تھانہ وارث خان راولپنڈی اور جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی کوفریق بنایاگیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ماڈل ایان علی کا مقتول کسٹم افسر اعجاز محمودکے قتل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ایان علی کے معاون وکیل ناصر علی کو قصور میں قتل کردیاگیا،جبکہ ایان علی کو دھمکیان دی جارہی ہیں کہ وہ اپنی اپیل واپس لیں، جبکہ عدالت کی طرف سے این کا نام ایس سی ایل سے نکالنے کا حکم تین بار دیا گیا لیکن حکومت بار بار اس کی خلاف ورزی کررہی ہے،اور ایان علی کو خدشہ ہے کہ اسے مقتول کسٹم افسر اعجاز محمودکے قتل کیس میں گرفتار کرلیا جائیگاحالانکہ اس کیس کی ایف آئی آر میں ایان کا نام نہیں تھااور نہ ہی اس کیس سے کوئی تعلق ہے،ایان علی کو تحفظ فراہم کیا جائے اور ایان علی کا معاشی قتل بچایا جائے۔

(جاری ہے)

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ایان علی کو اضافی دستاویزات جمع کرانے کی اجازت دی جائے تاکہ درخواست گذار کوجابرملکی حکام سے براہ راست جانی ومالی تحفظ مل سکے۔ایان نے عدالت سے مکمل انصاف کی درخواست کی ہے۔ یاد رہے کہ ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالے نہ جانے پر سیکرٹری داخلہ عارف احمدخان کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت بدھ کو ہوگی۔

وقت اشاعت : 19/09/2016 - 18:37:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :