ماڈل ایان علی نے اضافی دستاویزات جمع کرانے کی اجازت حاصل کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
پیر 19 ستمبر 2016 18:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19ستمبر ۔2016ء) کرنسی سمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی نے اضافی دستاویزات جمع کرانے کی اجازت حاصل کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق چوہدری اختر علی ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کے توسط سے درخواست دائر کی ہے،جس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ عارف خان، ایس ایچ او تھانہ وارث خان راولپنڈی اور جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی کوفریق بنایاگیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ماڈل ایان علی کا مقتول کسٹم افسر اعجاز محمودکے قتل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ایان علی کے معاون وکیل ناصر علی کو قصور میں قتل کردیاگیا،جبکہ ایان علی کو دھمکیان دی جارہی ہیں کہ وہ اپنی اپیل واپس لیں، جبکہ عدالت کی طرف سے این کا نام ایس سی ایل سے نکالنے کا حکم تین بار دیا گیا لیکن حکومت بار بار اس کی خلاف ورزی کررہی ہے،اور ایان علی کو خدشہ ہے کہ اسے مقتول کسٹم افسر اعجاز محمودکے قتل کیس میں گرفتار کرلیا جائیگاحالانکہ اس کیس کی ایف آئی آر میں ایان کا نام نہیں تھااور نہ ہی اس کیس سے کوئی تعلق ہے،ایان علی کو تحفظ فراہم کیا جائے اور ایان علی کا معاشی قتل بچایا جائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
-
خاندانی رسم و رواج سے جڑی رومینٹک کامیڈی فلم پوپے کی ویڈینگ
-
ایک اوربھارتی اداکارہ کی نجی ویڈیوز اور تصاویر لیک
-
’انڈسٹری کا بڑا حصہ مجھے تسلیم نہیں کرتا‘ آغا علی ایوارڈ شوز کو لیکرپھٹ پڑے
-
جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کے ہاں شادی کے 6 سال بعد بچے کی آمد متوقع
-
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی سالگرہ11 مئی کو منائی جائے گی
-
انڈین ویب سیریز ’’ہیرا منڈی‘‘ نے نیٹ فلکس پر ریکارڈ قائم کردیا
-
اداکارہ شگفتہ اعجاز نے دوسری محبت اور دوسری شادی پر لب کشائی کردی
-
کان کے پیچھے کالا ٹیکا، عالیہ بھٹ نظر بد سے ڈرنے لگیں
-
اداکارہ سوناکشی سنہا میں بھی شادی کی امنگ جاگ اٹھی
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
-
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.