نبیل قریشی کی فلم”ایکٹر ان لاء“نے 11کروڑ 10 لاکھ روپے کا بزنس کر لیا

بدھ 21 ستمبر 2016 13:56

نبیل قریشی کی فلم”ایکٹر ان لاء“نے 11کروڑ 10 لاکھ روپے کا بزنس کر لیا
کراچی ۔ 21 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 ستمبر۔2016ء) ڈائریکٹر نبیل قریشی کی فلم”ایکٹر ان لاء“نے 11کروڑ 10 لاکھ روپے کا بزنس کر لیا ۔ایکٹر ان لاء اپنے ساتھ دو دوسری ریلیز ہونے والی فلموں ”جانان“اور”زندگی کتنی حسین ہے“کے برعکس صرف پاکستان میں ریلیز کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

سینی پیکس،سینپیکس گولڈ،آرٹیم اور اردو ون کے مارکیٹنگ مینجرزکے مطابق فلم”ایکٹر ان لاء“نے اپنی ریلیز سے لے کر اب تک 11کروڑ 10 لاکھ کا کاروبار کیا ہے،فلم”جانان“اپنے ملک اور بیرون ممالک بزنس کے حساب سے دوسرے نمبر پر ہے جبکہ فلم”زندگی کتنی حسین ہے“بھی کامیاب فلم ہے جو تیسرے نمبر پر ہے۔

انھوں نے کہا کہ جانان نے صرف عید کے تین دنوں میں 39.2 ملین روپے کا کاروبار کیا فلم کا اب تک کا کل بزنس 130 ملین روپے ہے۔فلم”ایکٹر ان لاء“میں وہ تمام مرچ مصالحہ موجود ہے جس کے لئے ہم بھارتی فلم دیکھتے ہیں بلکہ کئی لحاظ سے یہ فلم کسی بھارتی فلم سے بہتر ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عاشر عثیم کی فلم”مالک“بھی اچھا بزنس کر رہی ہے گو کہ وہ چند سینماؤوں پر ہی دستاب ہے۔hma/jav/hab 1307
وقت اشاعت : 21/09/2016 - 13:56:39