اداکار گوندا کا فلمی دنیا کو خیر باد کرنے کا فیصلہ

لاکھوں مداحوں کی بدولت فلمی دنیا میں عروج دیکھا جو کبھی نہیں بھلا سکتا،گوندا

اتوار 25 ستمبر 2016 15:27

اداکار گوندا کا فلمی دنیا کو خیر باد کرنے کا فیصلہ

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء) بالی ووڈ کے سپر سٹار اداکار گوندا نے فلمی دنیا کو خیر باد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،گوندا کا کہنا تھا کہ فلمی دنیا میں جو عزت ملی اس کو کبھی نہیں بھلا سکتا ،بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار گوندا نے ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ لاکھوں مداحوں کی دعاؤں کی بدولت فلمی دنیا میں عروج دیکھا ہے جو ہمیشہ یاد رہے گا ،بالی ووڈ کو پروان چڑھانے کیلئے بہت محنت کی اور نام کمایا ،انہوں نے کہا کہ اب نئے اداکاروں نے بالی وڈڈ کو سنبھالادیا ہے ، یہی بہترین وقت ہے کہ بالی ووڈ کو خیر باد کہہ دوں ،انہوں نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کو اگر میری ضرورت پڑی تو اپنی خدمات ضرور پیش کروں گا ،فلمی دنیا سے الگ ہونے کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ جس بالی ووڈ کا ہم نے پروان چڑھایا ہے اسے ایسے ہی چھوڑ دیں ہم انہیں کبھی زوال پذیر نہیں ہونے دیں گے ۔

وقت اشاعت : 25/09/2016 - 15:27:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :