معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کی سالگرہ28ستمبر کو منائی جاے گی

اتوار 25 ستمبر 2016 18:35

معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کی سالگرہ28ستمبر کو منائی جاے گی

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء) برصغیر پاک وہند کی معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کی سالگرہ28ستمبر کو منائی جاے گی۔ لتا منگیشکر کی یہ87ویں سالگرہ ہوئی۔

(جاری ہے)

لتا منگیشکر 28ستمبر1929کو ہندوستانی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں پیدا ہوئیں انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز1942ء میں اپنے والد دینا ناتھ منگیشکر کے انتقال کے بعد کیا اور فلموں کے لئے پہلا گانا1946ء میں آپ کی ہوا نامی فلم کے لئے گایا۔ جبکہ ہالی وڈ میں ان کی شہرت کا آغاز1948ء فلم مجبور کے لئے کہ گیت آئے گا آنیوالا سے ہوا۔ انہوں نے بالی وڈ کی فلموں کے لئے پلے بیک سنگر کی حیثیت سے 50ہزار سے زائد گانے ریکارڈ کروائے ہیں

وقت اشاعت : 25/09/2016 - 18:35:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :