سونونگم بھی سلمان خان کے نقش قدم پر …… جنگ کی باتیں کرنے والوں کو کھری کھری سنا دیں

اتوار 2 اکتوبر 2016 14:46

سونونگم بھی سلمان خان کے نقش قدم پر …… جنگ کی باتیں کرنے والوں کو کھری کھری سنا دیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء ) ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث دونوں ممالک کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں بھی اختلافات بڑھتے جارہے ہیں۔انڈین فلم ایسوسی ایشن کی جانب سے جانب سے لگائی گئی پاکستانی اداکاروں پر بھارت میں کام کرنے کی پابندی کے بعد گلوکاروں نے بھی اپنی آوازیں اٹھانا شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

جہاں بھارتی گلوکار عدنان سمیع ہندوستانی فوج کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پیغامات دے رہے ہیں وہیں گلوکار سونو نگم حالیہ واقعات کے مخالف نظر آئے۔

عدنان سمیع کو ہندوستان میں طویل عرصہ قیام کے بعد رواں سال کے آغاز میں بھارتی شہریت دی گئی تھی۔دوسری جانب گلوکار سونو نگم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک شعر ٹویئٹ کیا جس میں وہ جنگ ہونے کے خلاف نظر آئے۔انہوں نے لکھا ’دل نے دماغ کو دھر دبوچا ہے شاید، سْنا ہے کوئی جنگ کی دعائیں کرتا ہے‘

وقت اشاعت : 02/10/2016 - 14:46:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :