اڑی حملے کی مذمت کرتا ہوں، باقی دوسروں کو نہیں جانتا، شفقت امانت علی

جمعہ 7 اکتوبر 2016 14:38

اڑی حملے کی مذمت کرتا ہوں، باقی دوسروں کو نہیں جانتا، شفقت امانت علی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 اکتوبر۔2016ء) پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی نے اڑی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں اڑی حملے کی مذمت کرتا ہوں، باقی میں دوسروں کو نہیں جانتا، دونوں ممالک کے درمیان امن کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شفقت امانت علی اڑی حملے کی مذمت کرنے والے پہلے پاکستانی فنکار بن گئے ،شفقت امانت علی نے کہا کہ میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتا ہوں چاہے وہ دنیا میں کہیں بھی ہو، کوئی بھی جنگ نہیں چاہتا کیونکہ سب اس کے نتائج جانتے ہیں، اگر ایک جانب سے فائرنگ ہوگی تو دوسری جانب سے اسی طرح جواب آتا ہے، جو آج کل ہورہا ہے۔

کنٹرول لائن پر فائرنگ کے حوالے سے شفقت امانت علی کا کہنا تھا کہ میں پاکستان میں رہتا ہوں اور آپ بھارت میں رہتے ہیں لہذا آپ اپنی فوج کی حمایت کریں گے اور میں اپنی فوج کی حمایت کروں گا، ہم ہر طرف سے سرجیکل سٹرائیکس کے بارے میں سن رہے ہیں، لیکن ہم جانتے ہیں کہ یہ صرف سرحد پار فائرنگ ہے ، جو کنٹرول لائن پر ہوتی رہتی ہے
وقت اشاعت : 07/10/2016 - 14:38:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :