میرا نے انگریزوں کو مات دینے کی ٹھان لی

اداکارہ نے اپنی گلابی انگریزی ٹھیک کرنے کے لیے ٹیوشن لے لی

جمعہ 7 اکتوبر 2016 22:33

میرا نے انگریزوں کو مات دینے کی ٹھان لی

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اکتوبر- 2016ء ) لالی ووڈ اداکارہ میرا کو بلا آخر اپنی گلابی انگریزی ٹھیک کرنے کاخیال آ ہی گیا اور انہوں نے انگریزی بہتر بنانے کے لیے ٹیوشن کا سہارا لے لیا۔لالی ووڈ اداکارہ میرا خبروں میں رہنے کا فن خوب جانتی ہیں یہی وجہ ہے کہ اداکارہ اپنی گلابی انگلش اور مختلف اسکینڈلز کے باعث خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں جب کہ میرا اداکاری کے میدان کے بعد ہدایتکاری کے میدان میں کودنے کو تیار ہیں اور جلد ہی ” آسکر“ نامی فلم بنا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ میرا نے اپنی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ” آسکر“ میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائیں گی جس کے لیے انہوں نے اپنی انگریزی بہتر بنانے کی ٹھان لی ہے اور اس کے لیے وہ انتھک محنت کررہی ہیں اور باقاعدگی سے ٹیوشن لے رہی ہیں۔اداکارہ میرا کی فلم ” آسکر“ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جس کی کاسٹ میں فلمسٹار نور بھی شامل ہیں جب کہ اس حوالے سے میرا کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام مجھے اب بھی سلور اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں اسی لیے فلم بنانے میں مصروف ہوں۔۔

وقت اشاعت : 07/10/2016 - 22:33:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :