سائنس فکشن فلم ’ڈیتھ ریس 2050‘کا پہلا ٹریلر جاری

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 14:12

سائنس فکشن فلم ’ڈیتھ ریس 2050‘کا پہلا ٹریلر جاری
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اکتوبر۔2016ء) ایکشن سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ڈیتھ ریس 2050کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جی جے ایچٹرنکیمپ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 1975ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈیتھ ریس 2000‘کا سیکوئل ہے جس میں ماہر ڈرائیورز جدید گاڑیوں کی خطرناک ریس میں حصہ لیتے دکھائی دیں گے۔فلم کی کاسٹ میں مینو بینٹ،میلکوم میک ڈوول،مرسی ملر،برٹ گرنسٹیڈ اوراینیسا ریمسے سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔جولی کورمین کی پروڈیوز کردہ یہ فلم اگلے برس 17جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 08/10/2016 - 14:12:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :