میری شخصیت پبلک پراپرٹی ہے٬پرینیتی چوپڑا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:01

میری شخصیت پبلک پراپرٹی ہے٬پرینیتی چوپڑا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا خالص دیسی محبت کی طلب گار ہیں لیکن اپنی محبت کے معاملات عوام سے پوشیدہ ہی رکھنا چاہتی ہیں۔ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ میری شخصیت پبلک پراپرٹی ہے وہ اپنی زندگی کی ہرچیز شیئر کرنے کو تیار ہیں لیکن دل کے معاملے پر وہ اس چیز کیلئے تیار نہیں کہ وہ باتیں عوامی سطح پر زیربحث آئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محبت کے معاملے کو وہ ایک نجی معاملہ سمجھتی ہیں ٬ میں نہیں چاہتی کہ دنیا مجھے اورمیرے چاہنے والے کی چاہت اور ہمارے تعلق کو پرکھے۔27 سالہ پرینیتی نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ انہیں خالص محبت ملے جو صرف میرے لئے ہو۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ وہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اپنے پیشہ کے اعتبار سے پختہ ذہنیت کی طرف جارہی ہیں اور ان کا سیکھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جس مقام پر اس وقت ہیں اس سے مطمئن اورخوش ہیں۔ یاد رہے کہ پرینیتی نے 20 سال کی عمر میں بالی وڈ میں قدم رکھا تھا۔
وقت اشاعت : 20/10/2016 - 14:01:31

Rlated Stars :