ایران کے ساتھ فلمسازی کرنے سے پاکستانی فلم انڈسٹری کو بھر پور فائدہ ہو گا٬فلمی حلقے

جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:18

ایران کے ساتھ فلمسازی کرنے سے پاکستانی فلم انڈسٹری کو بھر پور فائدہ ہو گا٬فلمی حلقے
لاہور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) ہدایت کار سید نور اور شہزاد رفیق فلمیں بنانے کیلئے چین روانہ ہو گئے٬ فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ چین ہمارا بہترین دوست ہے مگر ایران بھی ہمارا مسلم برادر ملک ہے اور ایرانی فلمیں عالمی فلم فیسٹیول میں نمایاں مقام حاصل کر رہی ہیں اس لئے ہمیں چین کے ہمراہ ایران کے ساتھ ملکر بھی فلمسازی کرنے کی ضرورت ہے٬ اس سے ہماری فلم انڈسٹری کو عالمی مارکیٹ کے حوالے سے بھر پور فائدہ ہو گا٬آج کل ایران اور چین دونوں کی فلمیں عالمی شہرت اور بزنس حاصل کر رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 20/10/2016 - 14:18:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :