پاکستان کے مستقبل کو روشن کرنے کے لئے گائوں گائوں بچوں کو تعلیم دینا لازمی ہے ‘ شہزاد رائے

جب تک ملک کا ہر بچہ تعلیم یافتہ نہیں ہو جاتا اس وقت تک پاکستان کے مستقبل کو روشن نہیں کہہ سکتے ‘ نامور گلوکار

پیر 24 اکتوبر 2016 12:37

پاکستان کے مستقبل کو روشن کرنے کے لئے گائوں گائوں بچوں کو تعلیم دینا لازمی ہے ‘ شہزاد رائے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) نامور گلوکار شہزاد رائے نے کہا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کو روشن کرنے کے لئے گائوں گائوں بچوں کو تعلیم دینا لازمی ہے ٬ جب تک پاکستان کا ہر بچہ تعلیم یافتہ نہیں ہو جاتا اس وقت تک پاکستان کے مستقبل کو ہم روشن نہیں کہہ سکتے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مشینوں اور کمپیوٹر کے آجانے سے ہم ترقی یافتہ ممالک میں شامل نہیں ہو سکتے بلکہ اس کے لئے ضروری ہے کہ تعلیم کے میدان میں دوسرے ممالک سے آگے نکلیں اور خود ہمارے بچے مستقبل میں جا کر ڈاکٹر عبدالقدیر جیسے سائنسدان کے طور پر دنیا میں اپنا نام پیدا کر سکیں ۔

شہزاد رائے نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ خدا کی ذات نے ہمیں ڈاکٹر عبدالقدیر جیسا محسن دیاجس نے آج پاکستان کی سرحدوں کو محفوظ بنا دیا ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد پاکستان میں ہر شعبے میں اردو زبان کو لازمی ہونا چاہیے اور اس کے لئے موجودہ حکومت کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ لوگوں کو اپنے حقوق کے بارے میں شعور حاصل ہو سکے ۔
وقت اشاعت : 24/10/2016 - 12:37:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :