شوبز نیوز*

بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ اس بار دیوالی پاکستان میں منائیں گی

اتوار 30 اکتوبر 2016 14:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2016ء) بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ اس بار پاکستان میں دیوالی منائیگی۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ اس کیلئے ان کے میزبان کے علاوہ معروف فیشن ڈیزائنر اور دیگر پاکستانی اقلیتی نامور شخصیات خصوصی انتظامات کرنے میں مصروف ہیں۔گزشتہ شب پوجا بھٹ نے فیشن انڈسٹری کی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کیں۔ کراچی میں ان کی میزبان پوجا بھٹ کو میڈیا سے دور رکھتے ہوئے ان کی سرگرمیوں کو خفیہ رکھ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کیمطابق پوجا بھٹ نے بتایا بھارتی فلمیں جب پاکستان میں نمائش پذیر ہوتی ہیں تو کیا ان کے فنکار دہشتگر د نہیں ٬ ان کو بھارتی فلموں میں کام کرنے کی دعوت دی جاتی ہے ٬ انہوں نے کہا پاکستان اور بھارت کے درمیان ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے کارا فلم فیسٹیول کے ذریعے میں نے اپنی فلم کا پریمیئر پاکستان میں کیا تھا۔ ہم تو چاہتے ہیں پاکستانی ٹیلنٹ کو بھارت بھر میں متعارف کرائیں۔ اس وقت بھی کئی پاکستانی فنکاروں کو بھارتی فلموں میں کام کی آفرز ہیں لیکن وہ حالات کی بنا پر بھارتی فلموں سے دور ہو رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 30/10/2016 - 14:30:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :