کترینہ کا دپیکا پڈکون کے ساتھ کام کرنے سے صاف انکار

جمعہ 4 نومبر 2016 16:54

کترینہ کا دپیکا پڈکون کے ساتھ کام کرنے سے صاف انکار
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2016ء) بالی ووڈ میں اداکارہ کترینہ اور دپیکا بہترین اداکاروں کے طور پر جانی جاتی ہیں٬ یہ ہی وجہ ہے کہ ہدایتکار بھی انہیں اپنی فلموں میں کاسٹ کر نا چاہتے ہیں لیکن بعض و اوقات اداکارؤں کے درمیان مقابلہ اور آگے سے آگے بڑھنے کی جستجو بھی ہدایتکارکو تنگ کردیتی ہے اور یہ ہی ہوا بالی ووڈ کی نئی آنے ایک فلم میں جہاں کترینہ سے دپیکا کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے صاف منع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں ہدایتکار آنند ر ایل کی نئی آنے والی فلم میں بالی ووڈ کنگ شا ہ رخ خان تو جلوہ کرہوں گے ہی لیکن تاحال ہدایتکار کی جانب سے اداکاراؤں کاچناؤ نہیں ہوسکا۔ فلم کے ہدایتکارکی جانب سے فلم کی کہانی اورنام کے بارے میں زیادہ نہیں بتایا گیا تاہم رپورٹس کے مطابق فلم ایک رومانوی کہانی پرمبنی ہے۔فلم کے لیے ہدایتکار کی جانب سے اداکارہ دپیکا پڈوکون اورکترینہ کیف سے رابطہ کیا گیا تھا تاہم اداکارہ کترینہ کیف نے دپیکا کا نام سنتے ہی فلم میں کام کرنے سے انکارکردیا ہے جب کہ اداکارہ کی جانب سے صاف کہا گیا ہے کہ اگر فلم میں دپیکا ہ کو لیا گیا توفلم کے لیے حامی نہیں بھریں گی۔۔
وقت اشاعت : 04/11/2016 - 16:54:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :