میرا کا شمار بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے،سہیل خان

فلم ’ شورشرابا ‘ میں ان کا کام اورفلمبند کئے جانے والا گیت دیکھ کرشائقین اسے برسوں یادرکھیں گے،فلمساز

منگل 8 نومبر 2016 20:31

میرا کا شمار بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے،سہیل خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2016ء) فلمسازسہیل خان نے اداکارہ میرا ہمارے ملک کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، فلم ’ شورشرابا ‘ میں ان کا کام اورفلمبند کئے جانے والا گیت دیکھ کرشائقین اسے برسوں یادرکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔ سہیل خان نے کہا کہ اداکارہ میرا کوجب اپنی فلم ’شورشرابا ‘ کے لیے رول آفرکیا توانھوں نے اس کوفوری قبول کیا۔

(جاری ہے)

جہاں تک بات بھارتی ڈائریکٹرکے ساتھ کام کرنے کی ہے تواس حوالے سے بھی انھوںنے ثابت کیا کہ وہ ایک پروفیشنل اداکارہ ہیں اوران کواپنے کام سے بہت لگاؤ ہے۔انھوں نے بتایا کہ اداکارہ میرا بالی ووڈ میں بھی کام کرچکی ہیں اوران کے کام میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید نکھار آرہا ہے۔ مجھے تویوں لگتا ہے کہ اداکارہ میرا اس وقت اپنے کیرئیر کے عروج پرہیں اورکرداروں میں حقیقت کا رنگ بھرنا ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسی لیے میں اچھی اورمعیاری فلمیں دیکھنے والے شائقین کویہ بتانا چاہتا ہوں کہ جب ہماری فلم ’’ شورشرابا ‘‘ نمائش کے لیے پیش کی جائے گی توفلم بین اداکارہ میرا کے کام کودیکھ کرحیران ہونگے۔
وقت اشاعت : 08/11/2016 - 20:31:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :