حکومت کیبل ڈیجیٹلائزیشن اور ڈی ٹی ایچ سے متعلق واضح پالیسی اختیار دے، کیبلز آپریٹرز

ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی نہ روکی گئی تو کیبل آپریٹر 15نومبر کو پیمرا ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاج کریں گے، سہیل اقبال

اتوار 13 نومبر 2016 14:40

کراچی، لاہور، پشاور،راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء) ملک کے مختلف شہروں کے کیبل آپریٹروں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کیبل ڈیجیٹلائزیشن اور ڈی ٹی ایچ سے متعلق واضح پالیسی اختیار دے۔یہ بھی کہا گیا کہ ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی نہ روکی گئی تو کیبل آپریٹر 15نومبر کو پیمرا ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاج کریں گے۔لاہور میں صدر کیبل میڈیا ایسوسی ایشن محمد سہیل اقبال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ڈیجیٹل کیبل کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جائے، وعدے پورے ہو گئے تو ہمیں ڈی ٹی ایچ پر کوئی اعتراض نہیں۔

راولپنڈی میں مقررین کا کہنا تھا کہ ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی نہ روکی گئی تو کیبل آپریٹرز 15نومبر کو پیمرا ہیڈ کوارٹرز کے سامنے احتجاج کریں گے۔

(جاری ہے)

کراچی میں کراچی کیبل ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد حسین کا کہنا تھا کہ کیبل بچاو تحریک کے تحت احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیے جائیں گے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈی ٹی ایچ کی نیلامی کو تین سال کے لیے موخر کیا جائے۔پشاور کے کیبل آپریٹروں نے بھی ڈی ٹی ایچ کی نیلامی تین سال کیلئے موخر کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے کہنے پر کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کرکے سسٹم ڈیجیٹلائز کرلیا لیکن ابھی تک ڈیجیٹیل کیبل سے متعلق پالیسی وضع نہیں کی گئی۔

وقت اشاعت : 13/11/2016 - 14:40:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :