مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام پردھمکیاں، بھارتی اداکارہ نیانتھارا نے معافی مانگ لی

جمعہ 19 جنوری 2024 20:50

مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام پردھمکیاں، بھارتی اداکارہ نیانتھارا نے معافی مانگ لی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2024ء) تامل انڈسٹری کی سٴْپر اسٹار اداکارہ نیانتھارا نے اپنی نئی فلم اناپورانی میں مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں دھمکیاں ملنے کے بعد مجبور ہوکر معافی مانگ لی۔2023 میں یکم دسمبر کو تامل فلم اناپورانی سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی جبکہ 29 دسمبر کو یہ فلم نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی تھی، ریلیز کے بعد ہندو انتہا پسند تنظیم بھارتیہ جنتا پارٹی نے فلم کے خلاف احتجاج شروع کردیا تھا۔

1ہندو انتہا پسند تنظیم کی جانب سے یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ فلم میں اٴْن کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا گیا ہے اور لو جہاد کو فروغ دیا گیا ہے، ان الزامات کے بعد فلم کی مرکزی اداکارہ نیانتھارا، فلم کے پروڈیوسر اور نیٹ فلکس انڈیا کے چیف کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

انتہا پسند تنظیم کے شدید دباؤ، احتجاج اور دھمکیوں کے بعد نیٹ فلکس انڈیا سے تو یہ فلم ہٹا دی گئی تھی لیکن اس کے باوجود بھی اداکارہ نیانتھارا کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

ان دھمکیوں سے مجبور ہوکر بالآخر اب اداکارہ نیانتھارا نے ہندو انتہا پسند تنظیم کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں، اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک معافی نامہ پوسٹ کیا۔اداکارہ نیانتھارا نے اپنے معافی نامے میں کہا کہ فلم اناپورانی میں جو کہانی دکھائی گئی، اٴْس کا مقصد کسی کے مذہبی جذبات مجروح کرنا نہیں تھا بلکہ ہم اس فلم کے لیے ذریعے یہ دِکھانا چاہتے تھے کہ اگر انسان میں ہمت اور جذبہ ہو تو وہ تمام رکاوٹوں کو دور کرکے اپنی منزل تک پہنچ سکتا ہے۔

نیانتھارا نے کہا کہ یہ سینسر بورڈ سے منظور شدہ فلم تھی، سینسر بورڈ نے پوری جانچ پڑتال کے بعد ہی فلم ریلیز کرنے کی اجازت دی تھی اور سینسر بورڈ نے فلم سے کوئی بھی سین ہٹانے کا نہیں کہا تھا ۔ اٴْنہوں نے مزید کہا کہ ہم اس فلم کے ذریعے اپنے مداحوں کو ایک مثبت پیغام دینا چاہتے تھے، ہم نے جان بوجھ کر کسی کے مذہبی جذبات کو مجروح نہیں کیا لیکن میں ان تمام لوگوں سے معذرت خواہ ہوں جن کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی۔
وقت اشاعت : 19/01/2024 - 20:50:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :