اچھا کردار ملا تو مزید فلموں میں کام کی حامی بھروں گی‘آمنہ شیخ

منگل 22 نومبر 2016 11:52

اچھا کردار ملا تو مزید فلموں میں کام کی حامی بھروں گی‘آمنہ شیخ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2016ء) ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ نے کہا کہ ملکی فلموں کی سینما گھروں میں مسلسل نمائش سے نہ صرف ہم فلم انڈسٹری مضبوط کرسکتے ہیں بلکہ جدید سینما انڈسٹری بھی وقتی بحرانی کیفیت سے نکل سکتی ہے ۔ لاہور سے آگے ، دوبارہ پھر سے اور دیگر فلموں کی ریلیز سے شائقین کو لطف اندوز ہونے کے مواقع مل رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ دنیا سے کیا ۔

(جاری ہے)

ذاتی طور پر فلموں میں کام نہ کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کوئی کاسٹ کریگا تو ضرور کام کرونگی فی الحال تو ڈرامہ سیریل کررہی ہوں ، کئی فلموں میں کام کرچکی ہوں ، جوش، لمحہ، آپریشن 021 و دیگر شامل ہیں ، میری فلموں نے بین الاقوامی فیسٹیولز میں شرکت کرکے کئی ایوارڈز حاصل کیے، فنکار ہر وقت اچھے کردار کی تلاش میں رہتا ہے جس دن اچھا کردار آفر ہوا تو ضرور کرونگی ،ورنہ گھسے پٹے موضوعات پر فلمیں بنانے والوں کیساتھ کام کرکے فنکار اپنے ساتھ زیادتی کرتا ہے ۔

وقت اشاعت : 22/11/2016 - 11:52:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :