’’مجھے مارولیکن اپنے کام سے‘‘ اقوام متحدہ خواتین کی وڈیوجاری

خواتین پر تشددکیخلاف وڈیومیں میشا شفیع، آمنہ شیخ،ثروت گیلانی اوردیگرکاپیغام شامل ہے

منگل 22 نومبر 2016 11:52

’’مجھے مارولیکن اپنے کام سے‘‘ اقوام متحدہ خواتین کی وڈیوجاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2016ء) اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع، آمنہ شیخ اور ثروت گیلانی نے خواتین پر گھریلو تشدد کے خلاف ایک وڈیو ریلیز کی ہے۔ یہ وڈیو یو این وومن کی مہم ’’بیٹ می‘‘ یعنی مجھے مارو کے تحت خواتین پر تشدد کے خلاف جاری کی ہے۔

(جاری ہے)

اس وڈیو میں میشا شفیع، ثروت گیلانی اور آمنہ شیخ کے ساتھ بلند ترین چوٹیوں پر پہنچنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ، سائوتھ ایشین گیمز میں سب سے تیز دوڑ کر گولڈ میڈل حاصل کرنے والی نسیم حمید اور کئی مشہور خواتین شامل ہیں۔

وڈیومیں ان خواتین کا پیغام دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ’’انھیں ماریں، لیکن اپنی آواز سے، اپنے الفاظ سے، اپنے کام سے۔’’بیٹ می‘‘نامی اس مہم کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ عورت صرف مار کھانے اور تشدد برداشت کرنے کے لیے پیدا نہیں ہوئی، بلکہ وہ کئی کامیابیاں حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
وقت اشاعت : 22/11/2016 - 11:52:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :