پریانکا چوپڑا کا غزہ میں ’دیرپا جنگ بندی‘کا مطالبہ

پیر 11 دسمبر 2023 21:57

پریانکا چوپڑا کا غزہ میں ’دیرپا جنگ بندی‘کا مطالبہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2023ء) بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام سٹوری میں اقوام متحدہ کی ایجنسی یونیسیف کی پوسٹ شیئر کی، جن کے متن میں یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل سے منسوب ایک اقتباس تحریر تھاجس میں غزہ کی پٹی کی موجودہ خطرناک صورتحال کے بارے میں بات کی گئی ہے جبکہ مذکورہ اقتباس کا عنوان تھا بچوں کو دیرپا انسانی جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ غزہ کی پٹی بچوں کیلئے دنیا کی سب سے خوفناک اور خطرناک جگہ بن گئی ہے، اس جنگ میں ہزاروں بچے اپنی جان کی بازی ہار گئے جبکہ کئی بچے شدید زخمی بھی ہیں۔یونیسیف کی پوسٹ میں بچوں کی خاطر دیرپا جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ تمام بچے امن کے مستحق اور بہتر مستقبل کے حقدار ہیں۔ پریانکا نے یونیسیف کی یہ پوسٹ اپنی انسٹاگرام سٹوری میں شیئر کرکے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
وقت اشاعت : 11/12/2023 - 21:57:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :