دپیکا اداکاری کے بعد اب ہالی ووڈ میں فلمیں بنائینگی

اداکارہ نے پروڈکشن کر نے کے لیے فلموں کے سکرپٹ بھی پڑھنا شروع کردیئے

جمعہ 2 دسمبر 2016 11:12

دپیکا اداکاری کے بعد اب ہالی ووڈ میں فلمیں بنائینگی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء)بالی ووڈ میں ڈمپل گرل کے نام سے مشہوراداکارہ دپیکا پڈوکون نے قلیل عرصے میں خوب کامیابی سمیٹی ہے اوراب وہ ہالی ووڈ میں پروڈیوسر بھی بننے جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون جوہالی ووڈ کی فلم سیریزٹرپل ایکس کی تیسری فلم ’’دی ریٹرن آف ایکسنڈرکیج‘‘ میں اداکاروین ڈیزل کے ساتھ مرکزی کردارنبھانے جا رہی ہیں اب وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ پریانکا چوپڑا کی طرح ہالی ووڈ میں پروڈیوسربھی بنیں گی۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈوکون ہالی ووڈ میں ایکشن فلم کو پروڈیوس کرنا چاہتی ہیں، اداکارہ نے پروڈکشن کر نے کے لیے فلموں کے سکرپٹ بھی پڑھنا شروع کردیئے ہیں۔واضح رہے دپیکا نہ صرف بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ کمانے والی اداکارہ ہیں بلکہ وہ ٹوئٹر پر بھی سب سے زیادہ فالوکی جانے والی اداکارہ ہیں۔
وقت اشاعت : 02/12/2016 - 11:12:46

Rlated Stars :