فلم کولیٹرل بیوٹی 16 دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

اداکار وِل سمتھ کی فلم کولیٹرل بیوٹی میں انسانی جذبوں کی عکاسی کی گئی ہے

ہفتہ 3 دسمبر 2016 11:53

فلم کولیٹرل بیوٹی 16 دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) اداکار ول سمتھ، کیٹ ونسلیٹ، نومی ہیرس، کیرا نائٹلے اور ہیلن مرن کی فلم کولیٹرل بیوٹی فلم 16 دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اداکار وِل سمتھ کی فلم کولیٹرل بیوٹی میں انسانی جذبوں کی عکاسی کی گئی ہے۔ اپنی ننھی سی بیٹی کی موت پر وِل سمتھ کی زندگی ہل کر رہ جاتی ہے۔ نفسیاتی مسائل کا شکار ول سمتھ محبت، وقت اور موت کو خط لکھتا ہے اور اسے تینوں ہی انسانی روپ میں ملتے ہیں۔ اس کی دوست کیٹ ونسلیٹ اور نومی ہیرس اسے اس مشکل سے نکالنے کی کوشش کرتی ہیں۔

وقت اشاعت : 03/12/2016 - 11:53:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :