ایکشن ایڈوینچر فلم اسیسنزکریڈ 21 دسمبر کو پیش کی جائے گی

اتوار 4 دسمبر 2016 14:20

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) ہالی وڈ ایکشن ایڈوینچر فلم اسیسنز کریڈ 21 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ہالی وڈ ویکشن ایڈوینچر فلم اسیسنز کریڈ ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ، فلم مشہورِ زمانہ ویڈیو گیم اسیسنز کریڈ کی بنیاد پر بنائی گئی ہے جس کا نام بھی ایک جیسا ہی ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں مرکزی کردار مائیکل فیسبینڈر ادا کر رہے ہیں جن کے مددِ مقابل ماریون کوٹیلارڈ ، جیرمی ایراون ، برینڈن گلیسون اور مائیکل کے ویلیمز ہونگے۔فلم 21 دسمبر 21 دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 04/12/2016 - 14:20:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :