خوبرو اداکارہ بابرہ شریف 62 برس کی ہو گئیں

خوبرو اداکارہ نے فنی کیرئیر کا آغاز ڈرامہ کرن کہانی سے کیا جبکہ فلمی دنیا میں قدم فلم انتظار سے رکھا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:38

خوبرو اداکارہ بابرہ شریف 62 برس کی ہو گئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) معروف اداکارہ بابرہ شریف کی آج 62 ویں سالگرہ ہے۔ خوبرو اداکارہ نے فنی کیرئیر کا آغاز ڈرامہ کرن کہانی سے کیا جبکہ فلمی دنیا میں قدم فلم انتظار سے رکھا۔

(جاری ہے)

ان کی مشہور فلموں میں میرا نام ہے محبت، پیار کا وعدہ، سنگدل، مس کولمبو، مکھڑا اور شبانہ شامل ہیں۔بابرہ شریف نے 23سال میں 150 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ستر اور اسی کی دہائی میں اس کامیاب اداکارہ نے آٹھ نگار ایوارڈ حاصل کیے۔۔

وقت اشاعت : 10/12/2016 - 16:38:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :