سیف علی خان کی بیٹی اپنی پہلی فلم میں ہریتھک کی ہیروئین بنیں گی

کرن ملہوترا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 2017 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی

منگل 13 دسمبر 2016 16:28

سیف علی خان کی بیٹی اپنی پہلی فلم میں ہریتھک کی ہیروئین بنیں گی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) سیف علی خان اورامرتا سنگھ کی بیٹی سارہ خان کی بالی ووڈ میں انٹری کے چرچے کافی عرصے سے ہورہے ہیں اوراب وہ اپنی پہلی فلم میں ہریتھک روشن کے ساتھ ڈیبیو کرتی نظر آئینگیبھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان کی بیٹی سارہ خان بالی ووڈ میں انٹری کی خواہشمند تھیں جس کے بعد مختلف ہدایت کاروں کی جانب سے ان کے ڈیبیو کے لیے خبریں گردش کررہی تھی جب کہ سب سے زیادہ پروڈیوسراور ہدایت کارکرن جوہرکا نام سامنے آرہا تھا لیکن اب سارا علی بالی ووڈ ہدایت کارکرن ملہوترا کی کامیڈی فلم میں اداکارہریتھک روشن کے ہمراہ جلوہ گرہوں گی۔

(جاری ہے)

ہدایتکارکرن ملہوترا نے اپنی کامیڈی فلم کا نام اوردیگراداکاروں کے نام تاحال فائنل نہیں کیے ہیں جب کہ فلم اگلے سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اداکارہریتھک روشن کے ساتھ اپنی پہلی فلم میں ڈیبیوکرنے والی سارہ وہ واحد اداکارہ ہوں گی جوکرئیرکا آغازہی ایک کامیاب اداکار کے ساتھ کریں گی۔۔
وقت اشاعت : 13/12/2016 - 16:28:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :