ہالی وود‘ فلم ’’پاور رینجرز‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

ہفتہ 24 دسمبر 2016 12:58

ہالی وود‘ فلم ’’پاور رینجرز‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 دسمبر2016ء) ہالی ووڈ کی غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک 5نوجوانوں پر مبنی نئی سائنس فکشن ڈرامہ فلم ’’پاور رینجرز‘‘کا پہلا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ‘ فلم اگلے سال نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ہدایتکارڈین اسرائیلٹ کی اس فلم کی کہانی چھوٹے سے ٹائون کے رہائشی ایسے پانچ ایسے اسٹوڈنٹس کے گِرد گھوم رہی ہے جنہیں زمین کی حفاظت کیلئے ایسی طاقت مل جاتی ہے جس کی بدولت یہ نوجوان خطرناک دشمنوں سے لڑتے ہوئے انسانوں کی جان بچاتے ہیں اور پھر پاور رینجرزکہلانے لگتے ہیں۔

ہایم سبان،برائن کیس ٹینی اورویک گوڈفری کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز ڈرامہ فلم میں اداکار ڈیکری مونٹ گومری ، نومی ا سکاٹ ، آر جے سائیلر، بیکی جے، لوڈی لِن ، برائن کرینسٹن اورالزبیتھ بینکس اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔150ملین ڈالرلاگت سے بننے والی اس ایکشن تھرلر فلم کولائنز گیٹ اسٹوڈیوز کے تحت اگلے سال مارچ کونمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 24/12/2016 - 12:58:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :