کترینہ کی بندوق چلانے کی تصاویر تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ لندن میں اپنی بہنوں اور والدین کے ہمراہ سیرو تفریح میں مصروف ہیں

جمعرات 29 دسمبر 2016 16:41

کترینہ کی بندوق چلانے کی تصاویر تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2016ء) کترینہ کیف کی اہل خانہ کے ہمراہ بندوق چلانے کی مشق سے متعلق تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف ان دنوں لندن میں ہیں جہاں وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ کرسمس کی چھٹیاں منانے میں مصروف ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کترینہ اپنی بہنوں اور والدین کے ہمراہ سیرو تفریح میں مصروف ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کترینہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ بندوق چلانا سیکھ رہی ہیں۔واضح رہے کہ کترینہ کیف انوراگ باسو کی نئی آنے والی فلم ’جگاجاسوس‘ میں رنبیر کپور کے ساتھ نظر آئینگی جب کہ فلم آئندہ برس اپریل میں ریلیز ہوگی۔

وقت اشاعت : 29/12/2016 - 16:41:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :