شوبز پروفیشن میں اتفاقاً قدم رکھا ، سونم کپور

بدھ 4 جنوری 2017 16:31

شوبز پروفیشن میں اتفاقاً قدم رکھا ، سونم کپور
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2017ء) بولی وڈ اداکارہ سونم کپور نے 2016 میں اپنی فلم 'نیرجا' میں شاندار پرفارمنس دے کر سب کا دل جیت لیا، تاہم اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس پروفیشن میں انھوں نے اتفاقاً قدم رکھا۔معروف اداکار انیل کپور کی سب سے بڑی بیٹی سونم کپور سے جب ان کی فلم 'نیرجا' کی کامیابی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'اچھا لگتا ہے جب آپ کو ایوارڈز ملتے ہیں، تاہم ایوارڈز آپ کے سٹارڈم کی وضاحت نہیں کرتی'۔

ایک معروف اداکار کی بیٹی ہونے کے باعث سونم کپور کو سنجے لیلا بھنسالی جیسے ہدایت کار اور رنبیر کپور کے ساتھ ڈیبیو کرنے کا موقع ملا، تاہم ان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی اداکارہ بننے کا نہیں سوچا تھا، وہ بس اتفاق سے اداکارہ بن گئیں۔

(جاری ہے)

بولی وڈ میں فیشن آئکون کے نام سے مقبول سونم کپور نے اپنے فلمی سفر کے حوالے سے کہا کہ 'میرا بولی وڈ کا سفر صرف ایک اداکارہ ہونے تک ہی محدود نہیں، مجھے یہاں بہترین کہانیاں بھی سننے کو ملیں'۔

واضح رہے کہ سونم کپور کی پہلی فلم 'سانوریا' 2007 میں ریلیز ہوئی تھی اور رواں سال یعنی 2017 میں سونم کپور کے بولی وڈ کیریئر کو 10 سال مکمل ہوجائیں گے۔اس وقت وہ اپنی فلم 'ویرے دی ویڈنگ' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ہمراہ کرینہ کپور خان مرکزی کردار کرتی نظر آئیں گی۔
وقت اشاعت : 04/01/2017 - 16:31:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :