ماہرہ اور حمائمہ پنجابی فلم میں کام کرنے کیلئے رضامند

موجودہ دور کے مقبول ترین فنکار پہلی بار کسی ایک فلم میں یکجا ہوں گے

پیر 9 جنوری 2017 15:15

ماہرہ اور حمائمہ پنجابی فلم میں کام کرنے کیلئے رضامند
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2017ء) اداکارہ ماہرہ خان اور حمائمہ ملک پنجابی فلم میں کام کرنے کے لئے تیار ہوگئیں۔ ان کو ہدایتکار بلال لاشاری نے ماضی کی شہرت یافتہ ریکارڈ ساز پنجابی فلم مولا جٹ میں مکھو جٹی اور دارو نت کے مقبول ترین کرداروں کے لئے کاسٹ کر لیا ہے۔ فلم مولا جٹ 2 عکس بند کرنے کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں ،جسکا آغاز رواں ماہ میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

فلم میں فواد خان اور حمزہ علی عباسی بھی ہیں۔ موجودہ دور کے مقبول ترین فنکار پہلی بار کسی ایک فلم میں یکجا ہوں گے۔ مذکورہ فلم میں فواد خان مولاجٹ ، حمزہ علی عباسی نوری نت، ماہرہ خان مکھوجٹی اور حمائمہ ملک دارو نت کا کردار اداکریں گی۔ ہدایتکار بلال لاشاری کاکہنا ہے کہ مولاجٹ 2 کو پنجابی زبان میں ضرور بنایا جارہا ہے اسکوسیکوئیل قرار دینا درست امر نہیں۔مذکورہ فلم کو رواں برس میں مکمل کرکے 2018 میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 09/01/2017 - 15:15:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :