گلوکارہ فریحہ پرویز پرسوں اپنی 37 ویں سالگرہ منائیں گی

منگل 31 جنوری 2017 12:33

گلوکارہ فریحہ پرویز پرسوں اپنی 37 ویں سالگرہ منائیں گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2017ء) گلوکارہ فریحہ پرویز ( جمعرات ) 2فروری کو اپنی 37 ویں سالگرہ منائیں گی۔ فریحہ پرویز 2فروری 1980ء کو لاہور پیدا ہوئیں اور انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز پی ٹی وی سے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے گلوکاری کے ساتھ پی ٹی وی لاہور سنٹر سے متعدد ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کر کے بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے ۔ بعدازاں انہوں نے اداکاری چھوڑ کر اپنی پوری توجہ گلوکاری کی جانب مرکوز کرلی ۔ انہوںنے درجنوں میوزیکل البم ریلیز کیے جو بڑے مقبول ہوئے ۔ فریحہ پرویز نے تین شادیاں کیں اور تینوں کامیاب نہ ہوسکیں ۔گلوکارہ اپنی 37ویں سالگرہ اپنے قریبی دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ 2فروری کو منائیں گی ۔

وقت اشاعت : 31/01/2017 - 12:33:58

Rlated Stars :