بالی وڈ کوئن ایشوریا رائے نے خان کیمپ کو پیچھے چھوڑ دیا

جمعرات 19 فروری 2009 15:02

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19فروری ۔2008ء) بالی وڈ کوئن ایشوریا رائے ہالی وڈ میں سب سے زیادہ مقبول اور مانگ رکھنے والی بھارتی ادا کارہ بن گئی ہیں۔معروف امریکی جریدے فوربز کی جانب سے جاری کردہ ہالی وڈ میں سب سے زیادہ مانگ رکھنے والے اداکاروں کی تازہ ترین فہرست میں ایشوررائے بالی وڈ خانز کوپیچھے چھوڑ کر بھارت کی طرف سے مقبول ترین اداکار ہ بن گئی ہیں۔

امریکی میگزین فوربز کی اس فہرست میں سابق بھارتی مس ورلڈ کے علاوہ بھارت کی جانب سے تینوں خان ،ریتھک روشن اور عرفان خان بھی شامل ہیں۔عالمی دنیا سے منتخب ایک ہزار چار سو گیارہ بہترین اداکاروں میں ایشوریا تین ستا سی ویں پوزیشن لے کر بھارت کی جانب سے سب سے اوپر ہیں۔دیگر بھارتی اداکاروں میں عامر خان پانچ سو چالیس ویں پوزیشن لے کر بھارت کی جانب سے دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے بعد کنگ خان سات سو پینتیس ،سلمان خان سات سو ترپن،عرفان خان آ ٹھ سو پچیس اور ریتھک روشن ایک ہزار انسٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ عالمی سپر اسٹارز کی فہرست میں ہالی وڈ کے ول اسمتھ پہلی پوزیشن جبکہ جوہنی ڈیمپ ،بریڈ پٹ،لیو نارڈو ڈی کیپریو،اور انجلینا جولی مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں دیگر دس پوزیشنز پر ٹام ہینکس،جارج کلونی،ڈینزل واشنگٹن ،میٹ ڈیمن اور جیک نکولسن موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 19/02/2009 - 15:02:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :